سیپا کراچی میں فضائی آلودگی پر ضابطہ لانے میں ناکام

کراچی (رپورٹ: باسل علی)

سندھ انوائرمنٹ پروٹکیشن ایجنسی (سیپا) کراچی میں فضائی آلودگی پر ضابطہ لانے میں ناکام ہو چکی ہے، صوبائی دارالحکومت میں نہ صرف صنعتوں مگر پرانی گاڑیوں کی وجہ سے بھی فضائی آلودگی دن بدن بڑھتی چلی جار رہی ہے۔

 

سیپا سندھ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کت تحت پابند ہے کہ وہ آلودگی پر قابو پارکرماحول کا تحفظ کرے گی۔ مگر اس وقت بھی کراچی شہر میں ہزاروں دھواں چھوڑتی گاڑیاں آزادی سے شاہراہوں پر چلتے ہوئے ماحول کو زہرآلود بنا رہیں ہیں، جبکہ سیپا کے اہلکار کہیں بھی دکھائی نہیں دیتے۔

 

صنعتی اور گاڑیوں کی آلودگی کی وجہ سے کراچی کی ایئرکوالٹی انڈیکس دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، آگسٹ 26 کو کراچی کی ایئرکوالٹی انڈیکس سطح 193 رکارڈ ہوئی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصاندہ بتائی جاتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سیپا کی جانب سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہو رہا، پرانی بسوں، فورویلرسوزوکیز اور رکشاؤں کی وجہ سے شہر کی گنجاں آبادیوں میں ہروقت دھویں کے بادل بنے رہتے ہیں۔

 

اس سلسلے میں جناح اسپتال کے ڈاکٹرنازش بٹ نے بتایا کہ الودگی کی وجہ سے شہرمیں بیماریاں تیزی سے پھیل رہیں ہیں، اسپتالوں میں سانس لینے میں دشواری، آنکھوں کی سوزش، فلو اور زکام کے مریض بڑھ گئے ہیں۔

 

سندھ میں بچے تیزی سے ایچ آئی وی کا شکار ہونے لگے، 568 نئے کیسز سامنے آ گئے!

برسات اور بھارتی آبی جارحیت نے پاکستانی پنجاب کو ڈبو دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے