پانی فروخت کرنی والے 30 برانڈز انسانی صحت کے لیے نقصاندار قرار

کراچی

مانیٹرنگ ڈیسک

پاک ایکوا، جیل بوٹلڈ واٹر، نیوز، آبِ دبئی، میراں ڈرنکنگ واٹر،الٹسن، پیور واٹر، ایکوا ہیلتھ، اوسلو اور مور پلس سمیت 10 برانڈز کو سوڈیم کی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز ( پی سی آر ڈبلیو آر) نے پلاسٹک کی بوتلوں پانی فروخت کرنے والے 28 برانڈز کو مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے نقصانکار قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر نے کہنا ہے کہ ملک کے 20 شہروں سے منرل واٹر برانڈز کے 176 نمونے جمع کیے گئے تھے، اورپانی کے نمونوں کے تجزیے کے نتائج کا پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیو سی اے) کے متعین کردہ بوتل بند پانی کے معیار سے موازنہ کیا گیا تو 30 برانڈز مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار پائیں۔

ون پیور ڈرنکنگ واٹر، انڈس، پریمیئم صافا پیوریفائیڈ واٹر اور اورویل اینڈ نیچرل پیور لائف سمیت 5 برانڈز آرسینک کی انتہائی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار پائے جبکہ ایک برانڈ ہنزا اُتر واٹر کو پوٹاشیئم کی مطلوبہ معیار سے انتہائی زائد مقدار کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا گیا۔

اسی طرح مزید 16 برانڈز بشمول ایس ایس واٹر، سِپ سِپ پریمیئم ڈرنکنگ واٹر، میراں ڈرنکنگ واٹر، ڈی- نووا، اسکائی رین، نیو، پیور واٹر، ڈریم پیور، ایکوا شَارو پیور ڈرنکنگ واٹر، ماروی، آئی ویل، اکب اسکائی، قراقرم اسپرنگ واٹر، مور پلس، ایسینشیا اینڈ لائف اِن، کو پانی میں بیکٹیریا کی موجودگی کے باعث انسانی صحت کے لیے نقصانکار قرار دیا گیا ہے۔

پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق نیچرل پیور لائف، برو ایچ ٹو او، پیوریفا اسپرنگ واٹر، ایکوا ہیلتھ، مہر نیچرل، ماؤنٹین پیور، اوسلو، اسمارٹ پیور، فجی، مور پلس، قدرت اور نیچرل سمیت 12 برانڈز سوڈیم کی زیادتی کی وجہ سے غیر محفوظ پائے گئے۔ جبکہ دو برانڈز، بلیک سیڈ واٹر اور نیچرل، نے جائز حد سے زیادہ گندگی کی سطح ظاہر کی ہے۔

ایس بی سی اے اور لینڈ مافیا کا گٹھ جوڑ، صرف 25 سال پرانا اپارٹمنٹ خستہ حال قرار دیکر زبردستی خالی کرا دیا

حکومت سندھ کی ریسکیو 1122 کو سی ای او نے ذاتی کمپنی بنا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے