رشید سولنگی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی


کراچی
ایس بی سی اے کے سابقہ ڈائیریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کے رٹائرڈ ہوتے ہی ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

عبدالرشید سولنگی حکومت سندھ کے چہیتے افسر رہے ہیں اور گذشتہ ہفتے ہی رٹائرڈ ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان کے ڈائریکٹوریت جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس سے جاری مراسلہ کے مطابق ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے مراسلہ تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور قومی احتساب بیورو کو بھی ارسال کر دیے ہیں، رشید سولنگی کے اوپر نیب میں کرپشن کیسز چل رہے ہیں۔

رشید سولنگی صوبائی وزیر سعید غنی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور ہر دور میں وہ ان کی وزارتوں میں سیکریٹری رہے ہیں۔ وہ کافی عرصہ محکمہ لیبر، انڈسٹری، اطلاعات اور دیگر کے سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

ان کے اور نیب میں کرپشن کی انکوائریز چل رہیں ہیں، جبکہ وہ ایس بی سی اے میں ڈی جی کے عہدے سے رٹائرڈ ہوئے۔ وہ حکومت سندھ میں چلنے والے سسٹم کے اہم آدمی سمجھے جاتے ہیں۔

پی آئی ڈی سی چوک سے درخت کٹوانے والوں کا کیا بنا؟

عالمی بینک کی جانب سے”سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروگرام "غیر تسلی بخش قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے