سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ خوراک سندھ نے 4 فوڈ سپروائزرز کو گندم کی بوریاں غائب کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر محکمہ خوراک سندھ نے 4 فوڈ سپروائزرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔
محکمہ خوراک نے فوڈ سپروائزرز لاڑکانہ نثار میرجت، ذوالفقار علی نوناری، محمد شریف بھٹو اور ایاز علی مشوری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔
نثار میرجت پر گندم کی 1926 بوریاں، ذوالفقار نوناری پر 7041 بوریاں، محمد شریف بھٹو پر نے ایک لاکھ 54 ہزار 813 بوریاں جبکہ ایاز علی مشوری پر 6 ہزار 402 بوریاں غائب کرنے کا الزام ہے۔
چاروں فوڈ سپروائزرز کو 14 روز میں تحریری وضاحت کرنے کی مہلت دی گئی ہے، جواب تسلی بخش نہ ہوا تو انہیں فائنل شوکاز نوٹس دے کر ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔