سوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹاک نے کئی نوجون آرٹسٹس کو اپنا فن دکھانے کا موقعہ فراہم کیا ہے اور اسی پلیٹ فارمز کو استعمال کرکے کئی لڑکے اور لڑکیاں اسٹارز بن چکی ہیں۔
ٹک ٹاک پر مگر ایک ایسی بھی آرٹسٹ لڑکی ہے جو بغیر پورا چہرا دکھائے لاکھوں فالوئرز بنا چکی ہے۔ پرنسز سہتو کے نام سے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ چلانے والی لڑکی کے ابتک 6 لاکھ 23 ہزار فالوئرز بن چکے ہیں اور اس کے وڈیوز نے ایک کروڑ 40 لاکھ لائکس حاصل کئے ہیں۔
پرنسز سہتو نے اپنا تعارف کراچائیٹ کے طور پر کرایا ہے اور وہ اپنے آپ کو ایک اسٹوڈنٹس بتا رہی ہیں۔ جبکہ اس کا اصل نام پارس ہے اور اسی نام سے وہ انسٹاگرام پر جانی جاتی ہے۔
پرنسز سہتو اپنے شیئر کردہ ویڈیوز میں اپنا آدھا چہرا ظاہر کرتی ہیں اور مختلف انڈین، پاکستانی اور سندھی سانگ پرپرفارم کرتی ہیں۔ اس کی منفرد اداؤں کے کئی پرستار بن چکے ہیں جو کمینٹس سیکشن میں تعریفیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
پرنسز کی ویڈیوز کو لاکھوں میں ویوز ملتے ہیں اور ہزاروں میں لائکس ہوتے ہیں۔ مداحوں نے اسے کئی بار مکمل چہرا دکھانی کی گذارش ہی ہے مگر اس کے باوجود بھی اس نے کبھی اپنے مکمل چہرے کی وڈیوز شیئر نہیں کی۔