میں نانا بن چکا ہوں, اس سوال کو ڈیلیٹ کردیں,سونالی باندرے سے متعلق سوال پر آفریدی کا ردعمل

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی محبت سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب گول کر گئے۔

ماضی میں بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کے پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر سے تعلقات کی افواہیں سامنے آچکی ہیں جس کی تردید دونوں کرکٹرز کی جانب سے بارہا کی جاتی رہی ہے۔

تاہم 2 ماہ قبل آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ جشن کراچی اور 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے سونالی بیندرے سے متعلق سوال کیاکہ ’ہم سنتے آئے ہیں کہ سونالی بیندرے شاہد آفریدی پر بہت مرتی ہے اس میں کتنی سچائی ہے؟

میزبان کے سوال پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے ذو معنی جواب دیا کہ’ آپ جانتے ہیں کہ میں نانا بن چکا ہوں لہٰذا اس سوال کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ اب ہم بڑے ہوگئے ہیں‘ ۔

 بحریا ٹاؤن کو ہزاروں ایکڑ زمین دلوانےمیں کون کون ملوث ہے؟

پنجاب کالاباغ ڈیم کی مخالفت کا بدلہ لے رہا ہے۔ ایاز لطیف پلیجو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے