بالی ووڈ اسٹار کیارا آڈوانی نے اپنے سندھی ہونے پر فخر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا ہے کہ مجھ سے کہتے ہیں کہ میں سندھی ہوں، بتاؤ کیا تم سندھی ہو۔ انسٹاگرام سٹوری میں کیارا نے باتھ روم سے اپنے گولڈن ٹوتھ برش کی تصویرشیئر کی ہے۔
کیارا آڈوانی پہلے بھی کئی بار اپنی سندھی کھانوں اور کپڑوں کی تصاویر شیئر کین تھیں۔ اور ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سندھی ہونے پر فخر ہے، جبکہ اس کا دل خالص سندھی ہے۔
33 سالہ اسٹار کیارا اپنی شادی کی دوسری اینیورسری منا رہیں ہیں، اور اپنے جیون ساتھی اداکار سدھارت ملہوترا سے مستیاں کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔ کیارا نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ملہوترا سے کہا کہ کیسے شروعات ہوئی، کیسے گذر رہی ہے، اینیورسری مبارک میرے جیون ساتھی۔
واضع رہے کہ کیارا نے 1991 میں ایک سندھی بزنزمین جگدیپ آڈوانی کے گھرمیں جنم لیا، اس کی والدہ اسکاٹش ہیں۔